0
Monday 5 Aug 2019 22:46

غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، بلاول بھٹو

غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے ساری دنیا کے سامنے ہے، انتہاپسند مودی گجرات واقعے کا قصائی ہے، مودی گجرات کے بعد اب مقبوضہ کشمیر کا قصائی بن رہا ہے، غیرآئینی طریقے سے گجرات کے قصائی نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا، خصوصی اسٹیٹس نہرو نے دیا جو گجرات کے قصائی نے ختم کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری سیاسی قیادت کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ مودی کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر سیاست کرنے والے کہاں ہیں اب ٹوئٹ سے کام نہیں چلے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 809059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش