0
Monday 5 Aug 2019 22:47

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ و شہ رگ ہے، راشد حسین ربانی

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ و شہ رگ ہے، راشد حسین ربانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سابق سینیٹر راشد حسین ربانی نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی بھی صدارتی فرمان کشمیریوں کو انکے حق آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا، کشمیر کی ریاست کی مخصوص حیثیت ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں راشد ربانی نے کہا کہ غاصب بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر چاہے جتنے ظلم کرلے، وہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو کم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی بے شرمی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بم اور پیلٹ گن کے حملے دنیا کے سامنے بھارت کی دہشتگردانہ اور جابرانہ اصلیت واضح کر چکے ہیں۔

راشد ربانی نے کہا کہ دنیا پر عیاں ہو گیا ہے کہ جنوبی ایشیا خصوصاََ پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کے پیچھے بھارت کی سازشیں جاری ہیں، وہ چاہتا ہی نہیں کہ خطے کے ممالک امن کے ساتھ زندگی گزاریں اور ترقی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی بھارت سے آزادی تک انکی جدوجہد کی حمایت کرتا رہیگا اور بین الاقوامی سطح پر ہر فورم میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کیونکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 809060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش