QR CodeQR Code

جاپان :وزیر اعظم کاپارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ

13 Jul 2009 14:27

جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اعظم تارہ آسو نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو آئندہ ہفتے تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ تیس اگست کو نئے انتخابات کا اعلان کر یں گے ۔وزیر اعظم ہاؤس اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان


ٹوکیو: جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیر اعظم تارہ آسو نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو آئندہ ہفتے تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ تیس اگست کو نئے انتخابات کا اعلان کر یں گے ۔وزیر اعظم ہاؤس اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی جماعتیں کو ٹوکیو میں میٹرو پولیٹن اسمبلی کے انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی اور یہ انتخابات کسی بھی سیاسی جماعت کی عوام میں مقبولیت کے پیمانے کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ جاپان میں عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں منعقد ہونا تھے ۔


خبر کا کوڈ: 8091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8091/جاپان-وزیر-اعظم-کاپارلیمنٹ-تحلیل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org