0
Tuesday 6 Aug 2019 11:16

چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔ چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ چین نے پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کر دی تھی۔ تمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاؤ جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتام پر اسٹاک 700پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی، امریکا نے چین کو کرنسی کی قدر میں ہیر پھیر کرنے والا ملک قرار دے دیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آئے گا اور ہو سکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔ ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے، مزید ٹیکسز اور تجارتی پابندیوں کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 809123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش