QR CodeQR Code

طالبان کے ہاتھوں بگن سے اغوا ہونیوالے زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر مراد علی اور انور تاج رہا ہو کر پاراچنار پہنچ گئے

25 Jun 2011 13:17

اسلام ٹائمز:پروفیسر مراد علی، انور تاج آف مردان چارسدہ کے دو دیگر مہمانوں سمیت سترہ مارچ کو پاراچنار میں عید نوروز منانے اور اپنے ساتھیوں سے ملنے کیلئے گئے تھے اور بائیس مارچ کو پاراچنار سے پشاور آتے ہوئے لوئر کرم بگن کے مقام پر طالبان دہشت گردوں نے ان مہمانوں کو دن دیہاڑے اغوا کیا تھا


پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ تین ماہ پہلے بگن کے مقام پر طالبان کے ہاتھوں اغوا زرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر مراد علی،ان کے ساتھی انور تاج آف مردان اور چارسدہ کے دو دیگر مہمانوں سمیت رہا ہو کر بدھ کی رات پاراچنار پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ پروفیسر مراد علی، ان کے ساتھی انور تاج آف مردان اور چارسدہ کے دو دیگر مہمانوں سمیت سترہ مارچ کو پاراچنار میں عید نوروز منانے اور اپنے ساتھیوں سے ملنے کے لئے گئے تھے اور 22 مارچ کو پاراچنار سے پشاور آتے ہوئے لوئر کرم بگن کے مقام پر طالبان دہشت گردوں نے ان مہمانوں کو دن دیہاڑے اغوا کیا تھا، جس پر حکومت نے مکمل خاموشی اختیار کی، اس طرح طالبان دہشت گردوں نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے 25 مارچ کو طوری بنگش قبائل کے چار درجن سے زائد دیگر مسافروں کو بگن کے مقام سے اغوا کرلیا۔ جن میں سے 12 افراد اب تک شہید، 22  گذشتہ دنوں رہا اور کئی افراد اب بھی طالبان کی قید میں ہیں۔ 
ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبان دہشت گردوں کو عبرت ناک سزا دی جائے، وگرنہ ظلم و جبر کا یہ سلسلہ رکنے کی بجائے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 80913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80913/طالبان-کے-ہاتھوں-بگن-سے-اغوا-ہونیوالے-زرعی-یونیورسٹی-پشاور-پروفیسر-مراد-علی-اور-انور-تاج-رہا-ہو-کر-پاراچنار-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org