QR CodeQR Code

مودی نے غلط وقت پر کشمیری مجاہدین اور پاکستان کو للکارا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی

6 Aug 2019 12:37

ملتان سے جاری بیان میں سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر افواج دنیا کی نمبر ون افواج ہیں اور ہر پاکستانی ایک فوجی ہے، آئینی تبدیلیوں سے کشمیر کے جغرافیہ، نظریہ اور سوچ کو بدلا نہیں جاسکتا ہے، دنیا کے تمام ممالک ہندوستان کی بربریت اور ظلم و ستم کا نوٹس لیکر عملی کردار ادا کریں، ورنہ تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان اور لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان 22 کروڑ فوجیوں کا ملک ہے، اگر ہندوستان نے کوئی حرکت کی تو اسے درجنوں ٹکڑوں میں بدل دیں گے، کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی، تمام طبقات یکجان ہوچکے ہیں اور ہم کشمیریوں کے لئے پوری دنیا سے حق مانگتے ہیں۔ ملتان سے جاری اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ مودی نے غلط وقت پر غلط قدم اُٹھا کر کشمیری مجاہدین سمیت پاکستان کو للکارا ہے، ہماری بہادر افواج دنیا کی نمبر ون افواج ہیں اور ہر پاکستانی ایک فوجی ہے، آئینی تبدیلیوں سے کشمیر کے جغرافیہ، نظریئے اور سوچ کو بدلا نہیں جاسکتا ہے، دنیا کے تمام ممالک ہندوستان کی بربریت اور ظلم و ستم کا نوٹس لے کر عملی کردار ادا کریں، ورنہ تیسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے، جس سے پاکستان اور ہندوستان نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس جنگ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 809144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809144/مودی-نے-غلط-وقت-پر-کشمیری-مجاہدین-اور-پاکستان-کو-للکارا-ہے-مخدوم-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org