0
Tuesday 6 Aug 2019 14:00

شمالی کوریا کا دو ہفتوں میں چوتھا میزایل تجربہ

شمالی کوریا کا دو ہفتوں میں چوتھا میزایل تجربہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر تنقید کرتے ہوئے شمالی کوریا نے اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ بڑھا دیا اور کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کردیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو اس کے اتحادی جنوبی کوریا اور جاپان سمیت وہاں قائم امریکی بیس کے لیے خطرہ قرار نہ دینے کے بعد شمالی کوریا نے 2 ہفتوں میں 4 میزائل تجربات کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی نمائش سے انہیں عسکری صلاحیت میں اضافے اور مذاکرات سے قبل اپنا مفاد حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ شمالی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے واشنگٹن اور سیئول کے درمیان جاری مشترکہ مشقوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے چند منٹ بعد ہی جنوبی کوریا کی فوج نے میزائل تجربے کے حوالے سے صحافیوں کو مطلع کیا۔
 
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا ان مشقوں کو قبضہ کرنے کی مشق کے طور پر دیکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ مذاکرات چاہتا ہے لیکن اگر اتحادیوں نے اپنی پوزیشن تبدیل نہ کی تو ہم ایک نیا راستہ اپنا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے 2 میزائل فائر کیے تھے جس کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ایک ساتھ متعدد فائر کرنے والا نیا راکٹ لانچ کرنے کا نظام ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا کے ہتھیار، جنہیں کسی گاڑی سے فائر کیا گیا تھا، کو لانچ سے قبل پکڑنا نہایت مشکل ہے، جس سے ان کی جنوبی کوریا میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانپ جاپان کے وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا اپنی میزائل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات خطے کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش