0
Tuesday 6 Aug 2019 16:02

سعودی عرب کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، جواد ظریف

سعودی عرب کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یمنی نیوز چینل "المسیرہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ، پورے خطے کے لئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع سے ہی اس بات پر زور دیا ہے کہ یمن کے مسئلے کا حل کسی قسم کی فوجی کارروائی میں نہیں۔ اب جتنا جلدی ممکن ہو، یمن پر مسلط کردہ جنگ ختم ہو جانی چاہیئے؛ ایک ایسی جنگ جس کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے تمامتر سیاسی اقدامات کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا گیا تھا کہ کچھ ہی ہفتوں میں کام تمام کرکے میدان صاف کر دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، لیکن ریاض صرف فوجی جنگیں جیتنے کی آرزو میں ہے، جو کبھی پوری ہونے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین یمن میں تناؤ کی کمی کو پورے خطے میں تناؤ کے کم ہونے کا راز سمجھتے ہیں، لہذا پورے خطے پر اس (جنگ کے خاتمے) کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 809194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش