0
Tuesday 6 Aug 2019 16:48

اینکر پرسن مرید عباس کا قتل لیکن کیس کا کیا بن رہا ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہے

اینکر پرسن مرید عباس کا قتل لیکن کیس کا کیا بن رہا ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل ہے
اسلام ٹائمز۔ ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ مقتول کی اہلیہ زارا عباس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کو آج 28 روز گزر چکے ہیں، یہ ہائی پروفائل کیس ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس کیس کے اہم ملزم عاطف زمان کو تحفظ فراہم کررہی ہے، عاطف ڈرامے باز اور جھوٹا شخص ہے، ملزم جیل میں چہل قدمی کرتا ہے، وہ اتنے آرام سے کیوں ہے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ زارا عباس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی افسر کے علاوہ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے، مجھ سے نیب اور نہ ہی ایف آئی اے نے کوئی رابطہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 809200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب