QR CodeQR Code

باجوڑ میں بم دھماکہ، میجر سمیت 2 سکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

6 Aug 2019 17:08

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی شناخت عارف، سہیل، عمران اور نیاز کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے ایک آفیسر سمیت 2 فوجی جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نیاگا بانڈا کے علاقے میں 7 بجے کے قریب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنی۔ دھماکے کے فوراََ بعد مقامی افراد جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو کام کا آغاز کیا، بعد ازاں سکیورٹی فورسز اور باجوڑ لیویز کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی معروف شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کی شناخت عارف، سہیل، عمران اور نیاز کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں فوری پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی تاحال کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 809202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809202/باجوڑ-میں-بم-دھماکہ-میجر-سمیت-2-سکیورٹی-اہلکار-شہید-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org