0
Tuesday 6 Aug 2019 18:22

کشمیر کی تحریک ایک ترمیم سے ختم نہیں کی جا سکتی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر کی تحریک ایک ترمیم سے ختم نہیں کی جا سکتی، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر پالیسی بیان دے دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دو ایٹمی ریاستیں جنگ کا رسک نہیں لے سکتیں۔ اگر یہ صورتحال بنی تو کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارت حملہ کرے اور ہم جواب نہ دیں۔ ایسا ہوا تو ہم بہادر شاہ ظفر کی طرح ہار نہیں مانیں گے ٹیپو سلطان کی طرح خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ یہ جنگ کوئی نہیں جیت سکتا سب ہار جائیں گے۔ ہم بہتری کی امید رکھتے ہیں لیکن بدتر کے لیے تیار ہیں،کیا دنیا بھی تیار ہے؟۔

 وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کی تحریک ایک ترمیم سے ختم نہیں کی جا سکتی۔ بھارت کشمیر میں ہٹلر کے طرز کے اقدامات کر رہا ہے۔ ہم ہر فورم پر یہ مقدمہ لڑیں گے۔ اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کرمنل کورٹ جانے کا آپشن بھی ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں پوری امہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت نے جو فیصلہ کیا اس کے اثرات پوری دنیا پر ہوں گے، پارلیمانی اجلاس کو پوری دنیا اور کشمیری دیکھ رہے ہیں، یہاں سے بھارت نے جو غلط فیصلہ کیا اس پر بڑا مثبت پیغام جانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنگ و جدل کا سب سے بڑا اثر معیشت پر پڑتا ہے، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح پاکستان سے غربت کا خاتمہ تھا، اس لیے ہم چاہتے تھے کہ پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں، پلواما واقعے کے بعد بھارت کو سمجھایا کہ پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، بھارت کا پائلٹ پکڑا، فوری واپس کردیا کیونکہ ہمارا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بھارت ہماری امن کی کوشش کو ہماری کمزوری سمجھ رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 809208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش