0
Tuesday 6 Aug 2019 19:29

لاہور، ولایت کنونشن کی تشہری مہم زوروں پر پہنچ گئی

لاہور، ولایت کنونشن کی تشہری مہم زوروں پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے زیراہتمام ناصر باغ لاہور میں 18 اگست کو منعقد ہونیوالے ’’ولایت کنونشن‘‘ کی تشہری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک تحفظ تشیع کے رہنما علماء، ذاکرین، بانیان مجالس اور ماتمی سنگتوں کے سالار حضرات سے روابط کر رہے ہیں وہیں شہر بھر میں تشہری مہم بھی جاری ہے۔ لاہور کے تمام علاقوں میں تشہری پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ علمائے کرام و ذاکرین عظام کی جانب سے بھی کنونشن میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے ترجمان سید فرحان حیدر نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنونشن میں ملک بھر سے شرکت ہوگی جس تشیع کے حقیقی عقائد کی ترجمان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ولایت کنونشن میں ولایت فقیہ اور تشیع کے عقائد کے دفاع کا عزم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلام دشمن قوتیں امت میں انتشار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، پہلے شیعہ سنی کو لڑایا گیا مگر اب شیعہ کو شیعہ سے اور سنی کو سنی سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولایت کنونشن دفاع تشیع میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ کنونشن میں واضح کیا جائے گا کہ شیعہ عقائد کیا ہیں اور شیعہ عقائد کو بگاڑنے کا ایجنڈا لیکر آنیوالے کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصیریت کے فتنے سے ملت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کنونشن میں نصیریت کی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 809225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش