0
Tuesday 6 Aug 2019 19:58

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مزار علامہ عارف حسینیؒ پر حاضری

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مزار علامہ عارف حسینیؒ پر حاضری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے وفد کی  علامہ عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری، پشاور میں  منعقدہ برسی کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ وفد کی قیادت ایس یو سی پنجاب کے صدر  علامہ سبطین سبزواری نے کی جبکہ  علامہ رمضان توقیر،  اظہار بخاری، مولانا غلام قاسم جعفری اور دیگر شامل تھے۔ قائد شہید کے فرزند علامہ سید علی الحسینی نے شیعہ علماء کونسل کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا کہ قائد شہید کی وحدت کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، انہوں نے پوری زندگی امت کے اتحاد میں صرف کر دی۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی نے جہاں پاکستان میں ملت جعفریہ کو بیدار کیا وہیں اہلسنت اکابرین میں بھی اپنا مقام بنایا، مگر ان کی یہی بیداری کی مہم ان کا جرم بن گئی اور اسلام دشمن قوتوں نے انہیں راستے سے ہٹا گیا، علامہ عارف تو شہید ہو گئے مگر ان کی فکر آج بھی زندہ ہے اور رہتی دنیا تک ان کا کردار زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالی نسلوں کو فکر حسینی سے رہنمائی لینی چاہیئے اور اسی فکر پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم پاکستان میں امت کو وحدت کی لڑی میں پرو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش