0
Tuesday 6 Aug 2019 20:25
جماعت اسلامی ہر عہدے پر اپنی اجارہ داری چاہتی ہے

اسلامی تحریک نے ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کر دیا

اسلامی تحریک نے ملی یکجہتی کونسل کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک صوبہ پنجاب نے ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی صوبائی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلام آباد میں ہونیوالے انتخابی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور غیر جمہوری رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی اجارہ داری کے باعث اتحاد امت کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو کم کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ ہر جگہ اس کی اجارہ داری قائم رہے۔ اسلامی تحریک شمالی اور وسطی پنجاب دونوں تنظیمیں اس کا بائیکاٹ کریں گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام عہدوں پر ہر رکن جماعت کو موقع دیا جانا چاہیئے، لیکن جماعت اسلامی ہر جگہ اپنی صدارت چاہتی ہے۔ اس وقت پاکستان بھر کے چھ صوبائی ڈھانچوں کی صدارت لے چکی ہے اور کسی دوسری جماعت کیلئے یہ عہدہ پسند نہیں کرتی، جو قابل قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 809231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش