0
Tuesday 6 Aug 2019 20:46

بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے، چودھری سرور

بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کبھی خاموش نہیں ہو سکتے، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ممبران یورپین پارلیمنٹ سے اب تک بات ہو چکی ہے۔ بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے کشمیر کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے امریکا میں وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کر کے ملک و قوم کا وقار مزید بلند کیا۔ اچھی خدمات سر انجام دینے والوں کو معاشرہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔ ریسکیو 1122 کی بنیاد رکھتے وقت پرویز الہی سے کہا تھا کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں گے۔ اب آب پاک اتھارٹی بنانے پر بھی لوگ وزیراعلی عثمان بزدار کو یاد رکھیں گے۔ اوورسیز پاکستانی کمیشن کی خدمات بہتر ہوں گی تو لوگوں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 809233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش