0
Tuesday 6 Aug 2019 21:06

سپریم کورٹ کی نشاندہی پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیاہے، میئر کراچی

سپریم کورٹ کی نشاندہی پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیاہے، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے جن جن مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، وہاں سے مکمل طور پر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، تاہم جن مقامات پر رکاوٹیں حائل ہیں، اس سے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہم نے اپنا کام پورا کرلیا ہے، پی سی ون بنائی جا چکی ہے، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا، کڈنی ہل پارک کراچی کے شہریوں کیلئے خوبصورت تحفہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا جو شیئر بنتا ہے، وہ کے ایم سی کو دیا جائے، تاکہ مستقبل قریب میں کراچی کے شہریوں کیلئے ایک بڑا خوبصورت پارک بنایا جا سکے، جہاں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسر ہوسکیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ اب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس ٹیکسز کا کوئی خاص محکمہ باقی نہیں رہا، لہٰذا میں ایک بار پھر سندھ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کے ایم سی کو ایس ایل جی اے 2013 کے تحت کام کرنے دیا جائے، تاکہ شہر کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے وسائل انتہائی محدود ہیں اور ہمارے پاس وہ مشینری اور ساز و سامان نہیں ہے، جس کی وجہ سے شہر کو صاف کرنے اور نالوں کی صفائی ناممکن ہو جاتی ہے، لہٰذا ہم نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ اس حوالے سے ہماری مدد کرے، ہماری درخواست پر وفاقی حکومت نے تعاون کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کی نگرانی میں کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے، وفاقی وزیر اس حوالے سے بہت محنت کر رہے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش