0
Tuesday 6 Aug 2019 21:08

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ملتان میں جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت کو دو ٹوک پیغام دے کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فورا بند کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کی سابقہ پوزیشن کو قائم رکھنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کا فیصلہ کریں، سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے، کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت بیرون ممالک اپنے سفارت خانوں کو متحرک کرے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 809236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش