0
Tuesday 6 Aug 2019 21:17

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز

وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجر نالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ شہر کی صفائی کیلئے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے آج سے باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کردیا، آو کراچی صاف کریں مہم کے پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجرنالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ ادھر پی ایس پی چیئرمین نے صفائی مہم پر تنقید کی اور کہا کہ یہ مہم نہیں روز کام کرنا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ عملہ ساز و سامان اور سیکیورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل جاری ہے، شہری مہم میں بھرپور تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 809239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش