QR CodeQR Code

کراچی میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم، حکومتی احکام نظر انداز

6 Aug 2019 21:18

غیر قانونی مویشی منڈیوں میں بیمار جانوروں جانوروں کی فروخت کے باعث شہریوں میں بھی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، ادھر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جگہ جگہ غیر قانونی مویشی منڈیاں لگ گئیں، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت کے احکامات متعلقہ محکمہ اور پولیس نے ہوا میں اڑا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی مویشی منڈیوں پر سندھ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجودمتعلقہ محکمہ اور پولیس کی سرپرستی میں سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں بغیر کسی اجازت کے غیر قانونی مویشی منڈی لگوا دی گئی، غیر قانونی مویشی منڈیوں میں بیمار جانوروں بھی فروخت کیے جانے لگے، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا کے علاقوں کیفے پیالہ، کریم آباد، طاہر ولا، شاہ فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد دس نمبر میں غیر قانونی مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی سرپرستی میں فروخت کیلئے لائے جانے والے جانوروں کے بیوپاریوں سے فی جانور دو ہزار روپے کی وصولی کئے جانے لگے۔

اندرون ملک سے آنے والے بیوپاری کا کہنا ہے کہ ہم سے پیسے بھی لیے گئے ہیں اور منڈی انتظامیہ نے کوئی سہولت بھی نہیں دی ہے۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں میں آنے والے خریداروں اور گاڑیاں چلانے والوں کا کہنا تھا کہ جانور خرید کر جب  لیکر جانے لگتے ہیں، تو انتظامیہ اور پولیس گاڑی روک دیتی ہے اور دو  سو سے پانچ سو روپے تک لے کر باہر جانے کی اجازت دیتی ہے۔ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کراچی  میں لگنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں میں بیمار جانوروں جانوروں کی فروخت کے باعث شہریوں میں بھی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔  ادھر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809240/کراچی-میں-جگہ-غیر-قانونی-مویشی-منڈیاں-قائم-حکومتی-احکام-نظر-انداز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org