QR CodeQR Code

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا، مصطفیٰ کمال

6 Aug 2019 21:28

نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے، امریکا افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا ہے، 13 اگست کو افغان طالبان اور امریکا میں معاہدہ ہوجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا تھا، کوئی بھی آئینی ترمیم کشمیر کی آزادی کو روک نہِیں سکتی، امریکا نے افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا ہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر نیب نے ریفرنس بنایا ہے، ریفرنس کا عنوان غیر قانونی الاٹمنٹ ہے جبکہ ریفرنس میں اس کا ذکر ہی نہیں ہے، ایک نجی زمین کو سرکاری بندہ کیسے الاٹ کرسکتا ہے، عدالت اور ادارہ کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میری شخصیت پر سوال نہیں اٹھا سکتا، میں اس ملک کیلئے ایمانداری کی مثال ہے، اگر میں بے ایمان ہوتا تومیری بھی آمدن سے زائد اثاثے ہوتے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا تھا، امریکا افغان مذاکرات میں بھارت کو مکھی کی طرح نکال پھینکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو افغان طالبان اور امریکا میں معاہدہ ہوجائے گا، افغانستان سے امریکا اپنی فوج کا انخلاء شروع کردے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی صفائی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک شہر میں صفائی صرف سوشل میڈیا اور ٹاک شوز میں ہوئی ہے، اب گلوکار بتائیں گے کہ شہر میں صفائی کیسے ہوگی، میئر اگر یہ کام نہ کریں تو اس کے گھر کا گھیراؤ کریں، میئر کو با اختیار کرنا ہی ان مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والے پیسہ کما کردیں اور کچرا اٹھانے کے بھی پیسے دیں، صفائی روزانہ کا کام ہے، حکومت سندھ کو برا بھلا کہنے سے صفائی نہیں ہوسکتی۔


خبر کا کوڈ: 809241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809241/بھارت-افغانستان-کے-ذریعے-پاکستان-میں-دہشت-گردی-کروا-رہا-تھا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org