QR CodeQR Code

پاکستانی حکومت بھارت کیخلاف جہاد کا اعلان کرے، پاکستان سنی تحریک

6 Aug 2019 23:03

حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج نے آواز دی تو ایک لاکھ رضاکار لیکر سرحد کی فرنٹ لائن میں کھڑے ہونگے، بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو قیدی بنا  دیا گیا ہے اور اشیائے ضروریہ تک موجود نہیں ہے، کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی خطے میں نیا اسرائیل پیدا ہونے دینگے، بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت جانے کا فیصلہ اچھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، انشاء اللہ چند گھنٹوں میں کشمیر کا فیصلہ ہوجائیگا، پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مودی سے مسلمانوں کے قتل و مظالم کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آواز دی تو ایک لاکھ رضاکار لیکر سرحد کی فرنٹ لائن میں کھڑے ہونگے، بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 809242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809242/پاکستانی-حکومت-بھارت-کیخلاف-جہاد-کا-اعلان-کرے-پاکستان-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org