0
Tuesday 6 Aug 2019 21:33

کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی نوید سنادی، چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا ہے، سسٹم کے تحت بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہوں گی، سسٹم کے پنجاب جانے کے امکانات نہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 9 اگست کی رات سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارش کا سلسلہ 13 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، مغربی اور مشرقی ہواؤں کا ملاپ اچھی بارش تشکیل دے گا۔
خبر کا کوڈ : 809243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش