0
Tuesday 6 Aug 2019 22:21

پشاور میں فیس بک فرینڈ نے دوست کو قتل کر دیا

پشاور میں فیس بک فرینڈ نے دوست کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فیس بک پر نوجوان کو دوست بنانے والے ظالم دوست نے چند دنوں بعد اسے قتل کر دیا، جبکہ لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں نوجوان کو فیس بک کی دوستی مہنگی پڑ گئی، فیس بک پر دوست بنانے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کرنے اور اس کی لاش ویرانے میں پھینکنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ محمد رفیق کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول محمد سلمان کے ساتھ فیس بک پر دوست بنانے کے بعد ضلع نوشہرہ سے ارمڑ بلا کر اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ قاتل دوست ہدایت نے اپنے دوست سلیمان کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ لاش ویرانے میں پھینک دی۔ قاتل دوست نے پولیس کو بیان دیا کہ کچھ روز قبل ہی اس کی فیس بک کے ذریعے سلیمان سے دوستی ہوئی تھی۔ سلیمان نوشہرہ کا رہائشی تھا اور اسے میں نے پشاور بلایا تھا، ہم دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر میں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 809248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش