0
Wednesday 7 Aug 2019 09:15

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر سلطان

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی آزادکشمیر کی مرکزی گورننگ باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ظفر انور، سیکرٹری جنرل راجہ مصدق خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی اسرائیل، نائب صدر چودھری اظہر صادق، سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انڈونیوگوئیرسے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پامالی کے جائزے کے لیے ایک عالمی انکوائری کمیشن تشکیل دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچاس کی دھائی میں ریاست کو بھارت میں ضم کرنے کی ایک کوشش کی تھی۔ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1951ء اور 1957ء میں پاس کردہ قراردادوں میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو کوئی بھی فریق یک طرفہ طور پر تبدیل کرنے کا مجاز نہیں۔
خبر کا کوڈ : 809286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش