0
Wednesday 7 Aug 2019 09:22

کشمیری بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہیں، راجہ فاروق

کشمیری بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نواز کے صدر نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے جسم میں خون بن کر دوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاڑ نہیں کر سکتا یہ تحریک اپنے منطقی انجام الحاق پاکستان تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا بھارت نے دفعہ 370 ختم کر کے یہ ثبوت دیا ہے کہ کشمیر پر اس کا قبضہ جابرانہ ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر جو پہلے سے ایک مکمل فوجی علاقہ بن چکا ہے میں مزید فوجی دستے بھیجنا بھارت کی کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایل او سی پر اس کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ اس اہم معاملے پر پوری قوم ایک ہے جب بات کشمیر کی ہوتی ہے تو ہر پاکستانی یک زبان ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قومی اسمبلی میں وہ جو زبردست کردار ادا کر رہے ہیں اس سے کشمیریوں کو بہت حوصلہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری طرح تیار ہیں اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی غلطی کی تو سارا حساب چکا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش