QR CodeQR Code

کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی فورم پر ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، فردوس عاشق

7 Aug 2019 09:46

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارت میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور ان کی والدہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، کسی بھی فورم پر آج کے دن سیاست نہیں ہونی چاہیے، کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی فورم پر ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلہ پر بین الاقوامی سطح پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بحیثیت قوم پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر سے متعلق یک زبان ہو کر دنیا کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے، آج کے دن کسی فورم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ بحیثیت قوم کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، کشمیر ہماری رگوں میں لہو بن کر دوڑتا ہے۔ موجودہ حالات میں کشمیر کا ہر شخص پاکستان اور پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809288/کشمیری-بہن-بھائیوں-کو-یقین-دلاتے-ہیں-کہ-کسی-بھی-فورم-پر-ان-اکیلا-نہیں-چھوڑیں-گے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org