0
Wednesday 7 Aug 2019 19:10

لاہور میں طلبہ بھی بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، کشمری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

لاہور میں طلبہ بھی بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، کشمری بھائیوں سے اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف گارڈن ٹاون میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں بھارت اور مودی سرکار کیخلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں پی ٹی آئی پنچاب کے صدر اعجاز چودھری، تنزیلہ عمران سمیت طلبہ اور اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ طلبا نے پاک فوج اور پاکستان کے حق اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی گاڈرن ٹاون سے شروع ہوئی جو برکت مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے آزادی کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کیلئے سفارتی اور عسکری راستہ اختیار کریں گے۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی واپس بلا لیا ہے اور اس حوالے سے حکومت سنجیدگی سے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ ہم سب طلباء و طالبات اپنے پاکستانی اداروں کیساتھ ایک ہی پیچ پر موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، یہ کسی طور نہیں ہونے دیں گے۔ بھارت وار کرائم کر رہا ہے، جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت پر اُتر آیا ہے، اور کشمیر کو فلسطین بنانا چاہتا ہے لیکن ہم واضح کر دیں کہ وہ فلسطین ہے اور یہ کشمیر، کشمیر کی جنت ہم کسی کافر کے سپرد نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے آرمی چیف کے اس بیان کہ کشمیریوں کی ہرسطح پر حمایت کریں گے، کی بھی تائید کی۔
خبر کا کوڈ : 809326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش