QR CodeQR Code

آزاد کشمیر انتخابات، پی پی کے امیدوار بینظیر کا انتخاب ہیں، گیلانی

25 Jun 2011 13:53

اسلام ٹائمز:یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر کے انتخابی حلقہ کیل میں عوام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست کر رہی ہے۔ بے نظیر کے قتل کے باوجود پیپلز پارٹی کا نظریہ زندہ رہا اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی


کیل:وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ان کا نہیں بے نظیر بھٹو کا انتخاب ہیں، پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیاب ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔ مخالفین کا ایجنڈہ قومی نہیں ذاتی ایجنڈہ ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آزاد کشمیر کے انتخابی حلقہ کیل میں عوام سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست کر رہی ہے۔ بے نظیر کے قتل کے باوجود پیپلز پارٹی کا نظریہ زندہ رہا اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں اسی لیے انیس سو تہتر کا آئین بحال کیا۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدوار ان کا نہیں بلکہ بینیظیر بھٹو کا انتخاب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اس لیے کشمیریوں کے حقوق کی محافظ بھی پیپلز پارٹی ہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 80937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80937/آزاد-کشمیر-انتخابات-پی-کے-امیدوار-بینظیر-کا-انتخاب-ہیں-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org