0
Wednesday 7 Aug 2019 16:05

نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

نوشہرہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان میں سلنڈر میں نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناتے وقت زور دار دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سرخ رنگ کا چھوٹا گیس سلنڈر قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے مشر کے گھر کے باہر رکھا ہوا تھا، بی ڈی یو اہلکار گیس سلینڈر میں رکھے بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے 3 بی ڈی یو اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایل آر ایچ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ایمرجنسی ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم ماس ایمرجنسی حال میں خود موجود ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نوشہرہ کے ضلعی پولیس افسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس نے علاقے کو قبضے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش