QR CodeQR Code

پاراچنار ، سکول طلبہ کی جانب سے کشمیر میں ہونیوالے مظالم کے خلاف احتجاج

7 Aug 2019 18:23

ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور تحصیل صدہ میں مختلف سکولوں کے طلبہ اور قبائلی عمائدین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ پاراچنار میں سکولوں کے طلبہ کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاراچنار پریس کلب پہنچی، جہاں پر طلبہ نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار اور تحصیل صدہ میں بھی کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جس میں سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار اور تحصیل صدہ میں مختلف سکولوں کے طلبہ اور قبائلی عمائدین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ پاراچنار میں سکولوں کے طلبہ کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پاراچنار پریس کلب پہنچی، جہاں پر طلبہ نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی،بھارتی بربریت کے خلاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کو روکنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف تحصیل صدہ میں بھی سکولوں کے طلبہ اور قبائلی عمائدین نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور اس موقع پر بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 809390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809390/پاراچنار-سکول-طلبہ-کی-جانب-سے-کشمیر-میں-ہونیوالے-مظالم-کے-خلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org