0
Wednesday 7 Aug 2019 18:11

شریف فیملی کا سوائے منی لانڈرنگ کے کوئی کاروبار نہیں، شہزاد اکبر

شریف فیملی کا سوائے منی لانڈرنگ کے کوئی کاروبار نہیں، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف فیملی کا سوائے منی لانڈرنگ کے کوئی کاروبار نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ آج بہت بڑا انکشاف کر رہا ہوں کہ نوے کی دہائی میں میاں نواز شریف وزیر اعظم تھے اور 1991ء میں شوگر ملز بنائی جاتی ہے، چوہدری شوگر مل بنانے کے لیے 15 ملین ڈالر کا قرض لیا جاتا ہے، کیس میں اہم چیز یہ ہے کہ قرض پہنچا نہیں لیکن مشینری خرید لی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کے لیے قرضہ مشکوک طریقے سے لیا گیا،  چوہدری شوگر ملز ہمیشہ سے منی لانڈرنگ کا گڑھ رہی ہے، یہ ملز منی لانڈرنگ کرنے کی جگہ رہی جہاں سارے پیسے ڈالے جاتے تھے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قوم کو یہ بتانا ضروری ہے ان کا منی لانڈرنگ کا بزنس ہے، کوئی بزنس نہیں، صرف منی لانڈرنگ کا بزنس ہے، جس کمپنی کو ہاتھ لگائیں اس میں سعودی، ٹی ٹی یا لوتھا نکل آتا ہے اور جس ٹی ٹی کو ہاتھ لگائیں اس میں سے سعودی اور قطری نکل آتا ہے۔ شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ وصولیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ریکوری ہوتی ہے کیسز بنانے سے، ریکوری ہوا میں نہیں ہو سکتی، کچھ مجرموں کے بارے میں کہوں گا بہت سخت جان ہوتے ہیں جبکہ ہمارے پاس جو بھی شواہد آئیں گے ہم نیب کو دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش