0
Wednesday 7 Aug 2019 19:26

ملتان، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ

ملتان، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیوملتان کے زیراہتمام کشمیر سے اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی, جس کی قیادت صدر چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ، مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد قریشی نے کی۔ اس موقع پر چوہدری الیاس نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، مودی سرکار فی الفور 370 آئین شق معطلی والا فیصلہ واپس لے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ کشمیری مسلمان 62 سال سے حالت جنگ میں ہیں اور انہوں نے ہمت وبہادری کے ساتھ انڈیا کے مظالم کو برداشت کیا، اقوام متحدہ فی الفور اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور کشمیریوں کو انڈیا کے غاصبانہ قبضہ سے نجات دلائے، آج پوری قوم یکجان ہو کر فوج اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہے، حکومت پاکستان فورا انڈیا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے، انڈیا کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دے، انڈیا کے ساتھ تجارت بند کرے، ہمیں ایسا نفع یا تجارت نہیں چاہئے جس میں ہمارے کشمیری بھائیوں کا خون شامل ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کو اپنی حمایت کے لئے قائل کرے، اس کے لئے اپوزیشن کی ضرورت پڑے تو وہ بھی لینی چاہیے، پوری قوم اُمت مسلمہ کی نظریں او آئی سی پر لگی ہوئی ہیں، حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے، تاجر برادری سب سے پہلے جہاد کے لئے نکلیں گے، ہم ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کو ترجیح دیں گے، بھارت کبھی بھی پیار کی زبان نہیں سمجھے گا، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا، ہندو بنیا ہمیشہ ہی مسلمانوں کا دشمن رہا ہے، پاکستان میں انڈین گانوں اور مصنوعات پر فورا پابندی لگائی جائے، اس موقع پر خالد قریشی نے کہا تاجر برادری کشمیریوں کے لئے فنڈز دینے کو تیار ہے کشمیریوں کے ساتھ تاجر برادری ان کی آزادی تک رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 809414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش