QR CodeQR Code

ملتان، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیراہتمام انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

7 Aug 2019 19:33

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مجاہدین کے جزبے جواں ہیں کشمیریوں کا دل پاکستانیوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیر فطرتا پاکستان کا حصہ ہے، اس کی تقسیم کی تمام تر جہد رائیگاں جائے گی، کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی منافقانہ خاموشی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے منتظم اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کی بقاء کیلئے کشمیر کی آزادی بے حد ضروری ہے، ہم انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے مجاہدین کے جذبے جواں ہیں کشمیریوں کا دل پاکستانیوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے، کشمیر فطرتا پاکستان کا حصہ ہے، اس کی تقسیم کی تمام تر جہد رائیگاں جائے گی، کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی منافقانہ خاموشی ہے، اگر کسی غیرمسلم میں آزادی کی تحریک چلتی ہے یا اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو اقوام متحدہ لپک کر ان کی طرف بڑھتی ہے اور جہاں کسی مسلم ممالک کی بات کی جاتی ہے تو اس پر وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نزد جامع العلوم معصوم شاہ روڑ میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں واجد اقبال، محمد عتیق، صفیہ اللہ، محمد ابوبکر سجاد نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر انڈیا کے وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 809420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809420/ملتان-جمعیت-طلبہ-عربیہ-کے-زیراہتمام-انڈیا-کشمیر-پر-غاصبانہ-قبضے-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org