0
Wednesday 7 Aug 2019 19:52

بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کا ساتھ دیکر اسے تقسیم کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کا ساتھ دیکر اسے تقسیم کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ، جس پر بھارت نے ہاتھ رکھ دیا ہے، شہ رگ کو  بچانے کیلئے بھارت کے ہاتھ کاٹنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بجائے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کے فیصلے کئے جائیں، پاکستان کے عوام کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کرنا چاہتے ہیں، حکومت جہاد کا اعلان کرے یا پھر بھارت کو اسی کی زبان میں سمجھانے کے اقدامات کرے، دو دن سے جاری پارلیمنٹ کے سیشن میں تقریروں کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، عوام کو گہری تشویش ہے، پاک فوج سے عوام امیدیں لگائے ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کیلئے طاقت کا مظاہرہ بھارت کو دکھانا ہوگا، بھارت سے سفارتی تعلقات محدود نہیں،مکمل طور پر کشمیر کی آزادی تک ختم کئے جائیں، بھارت سے دو طرفہ تجارت مسئلہ کشمیر کے حل تک معطل رکھی جائے، حکومت کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اعلانات ناکافی ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ماؤں، بہنوں اور بچوں کا خون بہا رہا ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان مسلم ممالک کے حکمرانوں اور مسلمانوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا، تو پھر ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے کہ اقوام متحدہ کے قوانین پر عمل کریں، اقوام متحدہ کا دوہرا معیار تشویشناک ہے، اقوام متحدہ کا بھارت کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینا اس بات کی غمازی ہے کہ مسلمانوں کو کمزور کرنے کی پالیسی پر یہودونصاری ٰ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں علیحدگی کی اٹھارہ تحریکیں چل رہی ہیں، ہمیں ان تحریکوں کا ساتھ دیکر بھارت کو تقسیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکا کی نہیں اللہ کی مدد چاہیے، اللہ کی مدد  سے ہی بھارت کو ظلم کرنے سے روکا اور کشمیریوں کو آزادی دلائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 809433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے