QR CodeQR Code

مودی سرکار خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسد نقوی

7 Aug 2019 20:44

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے امتحان ہے، سیاسی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ قومی بیانیہ جاری کرنا ہوگا۔ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے حوالے سے ہمیں فوری طور پر اپنے سفارتی لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم اور فوکل پرسن برائے بین المذہب ہم آہنگی وزیراعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے امتحان ہے، سیاسی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ قومی بیانیہ جاری کرنا ہوگا۔ بھارت کے کشمیر پر حالیہ اقدامات کے حوالے سے ہمیں فوری طور پر اپنے سفارتی لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوست ممالک سمیت عالمی فورمز کو درست صورتحال سے آگاہی اور پاکستان کے موقف کو پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کشمیری مظلومین تنہا نہیں ہم انکے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، انڈیا نے جو غلطی کی ہے، اسے صدیوں تک اس کا احساس رہے گا، پاکستان دنیا میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، ہم شہید پرور قوم ہیں، شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہماری ماوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعہ کے دن اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ گھروں سے نکلیں اور جنوبی ایشاء کے امن دشمن بدمعاش نریندر مودی کو بتا دیں کہ ہم کشمیری بھائیوں کو تتہا ہرگز نہیں چھوڑیں گے، کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور اس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 809447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809447/مودی-سرکار-خطے-کے-امن-کیلئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-ہے-اسد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org