QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے آواز بلند کی، سعید غنی

7 Aug 2019 23:25

محکمہ محنت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت محنت کے دفتر میں وزارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو نہ صرف ہم نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں مکمل کیا ہے، بلکہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے سہولیات فراہم کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے آواز بلند کی ہے، محکمہ محنت کا اصل مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود ہے اور اس محکمے کے تحت مزدوروں اور ان کے بچوں کے لئے سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ محکمہ محنت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وزارت محنت کے دفتر میں وزارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کے دوران سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے آواز بلند کی ہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو نہ صرف ہم نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں مکمل کیا ہے بلکہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے، جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ محکمہ محنت کا اصل مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود ہے اور اس محکمے کے تحت مزدوروں اور ان کے بچوں کے لئے سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 809472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809472/پیپلز-پارٹی-نے-ہمیشہ-مزدوروں-اور-محنت-کشوں-کے-لئے-آواز-بلند-کی-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org