0
Wednesday 7 Aug 2019 23:44

کراچی میں بارشوں کے پیش نظر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری

کراچی میں بارشوں کے پیش نظر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مون سون کی برسات و محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مدنظر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہے۔ تمام زونل ڈی ئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز اپنے متعلقہ پولیس افسران و ملازمان کو بارش کے حوالے سے امدادی کاموں کی باقاعدہ بریفنگ دیں اور متعلقہ اداروں سے رابطوں کو یقینی بنائیں۔ بارشوں کے پیش نظر تھانوں کی سطح پر تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ نشیبی علاقوں میں خاص طور پر ندی اور نالوں کے اطراف آبادکاروں کو موسم کے بارے آگاہ کیا جائے، تاکہ احتیاطی اقدامات کر سکیں۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے اور ایمرجینسی کی صورت میں عوام کو فوری امداد فراہم کی جائے۔

بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں،  ندی نالوں اور زیر آب آجانے والی سڑکوں کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے اور متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ بجلی کی تار گرنے یا پانی میں کرنٹ کی صورت میں اس مقام سے عوام کو دور رکھا جائے اور فوری طور پر متعلقہ ادارے کو اطلاع دی جائے، تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ موٹرسائیکل گشت اورپولیس ڈپلائمنٹ کو نمایاں مقامات پر رکھا جائے، تاکہ جرائم کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 809474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش