QR CodeQR Code

بھارت کا مسئلہ کشمیر پر حالیہ اقدام آگ اور خون کی جنگ کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے، علامہ ناظر عباس تقوی

8 Aug 2019 00:47

ایک بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ آج ہندوستان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور سیکیورٹی کونسل کی خاموشی معنی خیز ہے، ہم زندہ قوم ہیں، ملک کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جن حالات سے کشمیر کے عوام دوچار ہیں وہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ بھارت کا کشمیر کے مسئلہ پر حالیہ اقدام آگ اور خون کی جنگ کو بڑھا وا دینے کے مترادف ہے، اس اقدام سے امن و امان کی کوشیش سبوتاژ ہونگی، ہر کشمیری کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پا کستان، کشمیر میں جاری مظالم کے بعدہندوستان کے منہ سے اب سیکولر کا نقاب اٹھ چکا ہے اور آج پوری دنیا دو قومی نظریئے کو درست قرار دے رہی ہے، آج ہندوستان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور سیکیورٹی کونسل کی خاموشی معنی خیز ہے، ہم زندہ قوم ہیں، ملک کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ نوجوان شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جن حالات سے کشمیر کے عوام دوچار ہیں وہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہیں، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے بدترین مظالم پر جمعہ 9 اگست کو سندھ بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ کراچی کی تمام جامع مساجد کے باہر بھی مظاہرے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 809481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809481/بھارت-کا-مسئلہ-کشمیر-پر-حالیہ-اقدام-ا-گ-اور-خون-کی-جنگ-کو-بڑھاوا-دینے-کے-مترادف-ہے-علامہ-ناظر-عباس-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org