QR CodeQR Code

نیب نے مریم نواز کو لاہور سے گرفتار کرلیا

8 Aug 2019 13:49

ذرائع کے مطابق، نیب ٹیم نے مریم نواز کو سوالنامہ بھیجا تھا اور آج ان کی نیب ٹیم کے سامنے پیشی تھی لیکن مریم نواز نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھی جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی اور مریم نواز کو وہاں پہنچنے پر گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل نیب ٹیم نے مریم نواز کو سوالنامہ بھیجا تھا اور آج ان کی نیب ٹیم کے سامنے پیشی تھی لیکن مریم نواز نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس پر نیب ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا


خبر کا کوڈ: 809531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809531/نیب-نے-مریم-نواز-کو-لاہور-سے-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org