QR CodeQR Code

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل

8 Aug 2019 13:54

اجلاس میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ حجاج کرام کی واپسی17 اگست سے شروع کی جائے گی جس میں تقریباً 28 ہزار حجاج کرام باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل ہو گیا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائن اور ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر عازمین حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر منعقدہ اجلاس کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سی ای او عبیدالرحمٰن عباسی نے آپریشن کے دوران تمام ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس کے دوران ایئرپورٹ پر موجود تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ کسی بھی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے، تاکہ حجاج کرام کی واپسی آپریشن بھی اسی طرح کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ایئرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ حجاج کرام کی واپسی17 اگست سے شروع کی جائے گی جس میں تقریباً 28 ہزار حجاج کرام باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گے۔


خبر کا کوڈ: 809532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809532/باچا-خان-انٹرنیشنل-ایئرپورٹ-پر-عازمین-حج-کو-سعودی-عرب-پہنچانے-کا-آپریشن-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org