QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کل جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالے گی، سلیم عباس صدیقی

8 Aug 2019 17:58

جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے مطابق جمعہ کو جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع بشمول ملتان، علی پور، ڈیرہ غازیخان، بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور اور رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ جمعہ کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام چوک گھنٹہ میں یکجہتی کشمیر کیمپ لگایا جائے گا، شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک دیگر صوبوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کے مطابق جمعہ کو جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع بشمول ملتان، علی پور، ڈیرہ غازیخان، بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور اور رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ جمعہ کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام چوک گھنٹہ میں یکجہتی کشمیر کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ میں سیاسی و مذہبی رہنمائوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ مغرب کے بعد کشمیری شہدائے سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی جائیں گی۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ سلیم عباس صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر یو این میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 809555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809555/ایم-ڈبلیو-کل-جنوبی-پنجاب-کے-آٹھ-اضلاع-میں-یکجہتی-کشمیر-حوالے-سے-احتجاجی-مظاہرے-اور-ریلیاں-نکالے-گی-سلیم-عباس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org