0
Thursday 8 Aug 2019 18:01

کشمیر ایشو پر پاک فوج اور حکومت کیساتھ ہیں، وفاق المدارس الشیعہ

کشمیر ایشو پر پاک فوج اور حکومت کیساتھ ہیں، وفاق المدارس الشیعہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ کا اجلاس نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی کی زیر صدارت جامعہ المنتظر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم کیساتھ مدارس کی تنظیمات کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ جس کا آئندہ اجلاس 19 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں ہونیوالے ان فیصلہ جات کو اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تاکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ہونیوالی ملاقات کیلئے حتمی فیصلے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم کیساتھ مدارس دینیہ کا آخری اجلاس 17 جولائی کو منعقد ہوا تھا۔ جس میں مدارس کے خودمختار امتحانی بورڈ، مدارس کے نصاب میں عصری تعلیم کے اضافے اور امتحانی نظام کے بارے بنیادی فیصلے کئے گئے اور طے پایا تھا کہ پانچوں وفاق المدارس اپنی اپنی مجلس عاملہ سے منظوری لیں گے اور اپنے اختلاف نظر اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے خصوصی قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی متنازع اور خود مختار حیثیت ختم کرنے کی مذمت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔ ہم کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے ہونیوالے کسی بھی فیصلے میں حکومت اور فوج کیساتھ ہیں۔ اجلاس میں مولانا فیاض نقوی، شیخ جواد حافظی، مولانا ثاقب رضا، مولانا مشتاق حسین مشہدی، مولانا کرم علی حیدری، مولانا عبدالمجید بہشتی، مولانا قمر عباس نقوی، ڈاکٹر سید محمد نجفی اور دیگر بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 809557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش