QR CodeQR Code

ولایت کنونشن، علامہ ساجد نقوی، محسن نجفی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی یقین دہانی کروا دی

8 Aug 2019 18:15

’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں میڈیا کوآرڈینیٹر سید فرحان مہدی نے کہا ہے کہ عقائد حقہ کی حفاظت ملت کے ہر فرد کا فرض ہے۔ ان شاء اللہ نصیری اور غالی باطل نظریات کو مسترد کرکے ولایت کنونشن کامیاب ہوگا اور ملت تشیع کے اتحاد کا بہترین اظہار ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے زیراہتمام 18 اگست بروز اتوار ناصر باغ لاہور میں ولایت کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء کرام، ذاکرین عظام اور قومی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔ تحریک کے نمائندوں نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت نامے پیش کر دیئے ہیں۔ ان رہنماوں نے کنونشن کے مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے اور عوام سے قومی کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی بھی اپیل کی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں میڈیا کوآرڈینیٹر سید فرحان مہدی نے کہا ہے کہ عقائد حقہ کی حفاظت ملت کے ہر فرد کا فرض ہے۔ ان شاء اللہ نصیری اور غالی باطل نظریات کو مسترد کرکے ولایت کنونشن کامیاب ہوگا اور ملت تشیع کے اتحاد کا بہترین اظہار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 809559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809559/ولایت-کنونشن-علامہ-ساجد-نقوی-محسن-نجفی-سمیت-دیگر-علماء-نے-شرکت-کی-یقین-دہانی-کروا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org