0
Thursday 8 Aug 2019 18:54

پاراچنار، منشیات اور فحاشی کیخلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی مشترکہ واک

پاراچنار، منشیات اور فحاشی کیخلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی مشترکہ واک
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں منشیات کے خلاف واک، حکومت سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، عدم کارروائی کی صورت میں از خود اقدام اٹھانے کی تنبیہ۔ پاراچنار شہر میں مختلف تنظیموں نے آج ضلع کرم میں فحاشی اور منشیات کے اڈوں کے خلاف شہر میں احتجاجی واک کی۔ انجمن حسینیہ کے سیکرٹری اور صدر تحریک حسینی کی قیادت میں ہونے اس واک میں انجمن حسینیہ اور تحریک کے سینیئر اراکین، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، آئی او اور انوریہ فیڈریشن کے سینیئر اراکین اور دیگر افراد نے حصہ لیا۔ پاراچنار کے مخلتف بازاروں سے ہوکر شرکاء پاراچنار پریس کلب پہنچے۔

پریس کلب کے سامنے مین روڈ پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سردار حسین، مولانا یوسف حسین، مولانا مزمل حسین، عجب علی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم نے بارہا حکومت کی توجہ ضلع کرم میں فحاشی اور منشیات کے اڈوں کی جانب مبذول کرائی، مگر حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اگر حکومت نے منشیات کے اڈوں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور مجبوراً ہم از خود نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے میدان عمل میں کود پڑیں گے اور معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرکے دم لیں گے۔ اس دوران شرکاء نے اس لعنت میں ملوث افراد کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو نمبر اور معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے ہر قسم کے کاروبار کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 809573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب