QR CodeQR Code

ملک میں صرف ایک پارٹی سسٹم کے قیام کی سازش کی جا رہی ہے، شاہی سید

8 Aug 2019 22:55

اپنے ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپوزیشن رہنماء مریم نواز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں صرف ایک پارٹی سسٹم کے قیام کی سازش کی جا رہی ہے، صرف ایک پارٹی نیک اور پارسا جبکہ دیگر جماعتوں کو بدعنوان ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت معاملات کو ناقابل تصور خرابی کی طرف لیکر جا رہی ہے، ہر توانا آواز کو مختلف ہتھکنڈوں سے خاموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گونگے بہرے حکمران صرف امپائر کی انگلی کی کٹھ پتلی بن کر رہ گئے ہیں، احتساب کے نام پر اتنا بھونڈے اقدامات قوم نے کبھی نہیں دیکھے، جس بھیانک ڈگر پر کپتان چل رہے ہیں، اس کا انجام بھی یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کچھ روایات بھی ہوا کرتی ہیں، ایسے اقدامات سے حکومت مضبوط ہونے کے بجائے بے وقعت ہوتی جا رہی ہے اور اپوزیشن کا بیانیہ توانا ہوتا چلا جائے گا، حکومت لڑکھڑا رہی ہے اور مریم نواز کی گرفتاری اس کا عملی ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 809602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809602/ملک-میں-صرف-ایک-پارٹی-سسٹم-کے-قیام-کی-سازش-جا-رہی-ہے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org