0
Thursday 8 Aug 2019 23:33

ایم ڈبلیو ایم کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی

ایم ڈبلیو ایم کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہرے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ کہہ کر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا، ہندوستان کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قرارداوں کی مکمل خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر یو این او میں ایک حل طلب مسئلہ ہے، خطے پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، دنیا کو پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ صورت حال پر انتظار نہیں کرنا چاہیئے، اس جنگ کی حدت کو پوری دنیا محسوس کرے گی، پاکستانی عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم پہلے بھی کشمیر کے لئے جنگ لڑ چکے ہیں، پاکستان کی غیور اور بہادر قوم اپنے مظلوم نہتے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لئے دوبارہ بھی قربانیاں دینے کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 809605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب