0
Thursday 8 Aug 2019 23:38

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ہے، محمد زبیر کا الزام

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا ہے، محمد زبیر کا الزام
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا سودا کیا ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی بے گناہ ہیں، ملک میں جنگل کا قانون رائنج کیا جارہا ہے، عمران خان ڈکٹیٹر اور فاشسٹ ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان ڈکٹیٹر اور فاشسٹ ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں، یہ پوری اپوزیشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں، مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 2018ء کے جو دھاندلی زدہ الیکشن تھے ان میں سب سے زیادہ ووٹ ن لیگ کے تھے اور پنجاب میں بھی سب سے زیادہ سیٹیں ن لیگ کو ملی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے بڑے ڈکٹیٹر ہیں کہ اتنا تو ایوب خان بھی نہیں تھا، مریم نواز کی ریلی سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ محمد  زبیر نے الزام کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا سودا کیا ہے، جب بھارت میں الیکشن ہورہے تھے تو وزیراعظم پبلکی کہتے تھے کہ میں چاہتا ہوں کہ مودی جیت جائے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اب کشمیر کا مسئلہ حل کرلیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی بے گناہ ہیں، اس ملک میں جنگل کا قانون بنایا جارہا ہے، زلفی بخاری کے مقدمات اٹھا کر دیکھ لیں جو ان سے سو فیصد زیادہ سنگین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 809606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش