0
Friday 9 Aug 2019 01:10

اسرائیل جنوبی ایشیاء میں ایک اور فلسطین بنانے کی تیاری کر رہا ہے، محمد عباس

اسرائیل جنوبی ایشیاء میں ایک اور فلسطین بنانے کی تیاری کر رہا ہے، محمد عباس
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت کو امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے، اسرائیل خطے میں ایک اور فلسطین بنانے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت اسی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام کرے گی، انہیں حق خود ارادیت دینا چاہیئے, لیکن بھارت نے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے جو فوجی آپریشن شروع کیا ہے, اس کا انجام بھارت کے لئے اچھا نہیں ہوگا، ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز ہیں اور اس آواز کو ہر فورم پر بلند کریں گے۔

محمد عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے ملک کے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے, جس پر عالمی برادری بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی کشمیر کو دہلی کے زیر قوانین لانے کی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، آئی ایس او نے ہمیشہ ہر فورم پر دنیا بھر کے مظلومین بالخصوص کشمیر کے مظلومین کے لئے آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 809619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش