0
Friday 9 Aug 2019 09:00

آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی اسلام آباد سے جبری طور پر گرفتار

آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی اسلام آباد سے جبری طور پر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، معروف قانون دان، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ملتان، سیکرٹری مجلس نظارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ یافث نوید ہاشمی اسلام آباد سے فیملی کے سامنے جبری طور پر گرفتار کر لئے گئے۔ واضح رہے کہ شیعہ نوجوانوں، کارکنوں اور فعال افراد کو عرصہ دراز سے بلاجواز گرفتار کرکے لاپتہ کیا جا رہا ہے، آئی ایس او پاکستان، ایم ڈبلیو ایم سمیت شیعہ تنظیموں اور رہنماؤں نے جبری گمشدگی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید قاسم شمسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاجی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں مظاہروں، ریلیوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اسی طرح آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی کو بھی لاہور سے انکی فیملی کے سامنے گرفتار کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 809628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش