QR CodeQR Code

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے، ملیحہ لودھی

9 Aug 2019 09:16

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کو کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ممبران سے میری ملاقاتیں شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدام سے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزیان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل کے ممبران سے میری ملاقاتیں شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی، دنیا کو بھارت کے غیر آئینی اقدام سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 809630

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/809630/بھارت-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-دھجیاں-اڑا-رہا-ہے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org